کیلی فورنیا: واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی سے متعلق پالیسی بیان آگیا، واٹس ایپ نےصارفین کو 15 مئی تک پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا وقت دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بلاگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صارفین 15 مئی تک پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دے گی جس کے بعد صارفین اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لے سکیں گے۔واٹس ایپ صارفین کو یاد دہانی کیلئے اور شرائط کی وضاحت کیلئے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔
بلاگ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی۔15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے لیکن انہیں نوٹی فکیشن اور اور کالز موصول کرنے کی سہولت موجود رہے گی۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور قبول کرنے کی صورت میں ان کے میسیجز بحال کردیئے جائیں گے۔
گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹی فکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے۔
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 11 گھنٹے قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- ایک دن قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 11 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 8 گھنٹے قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 11 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- ایک دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 2 دن قبل










