فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال
ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ ایرانی وفد وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اہم ملاقات کرے گا


اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیرسے پاکستان کے دورہ پر آئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں پہلی باضابطہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے جبکہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا اور پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازاں ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ ایرانی وفد وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اہم ملاقات کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت بھی موجود ہوگی،جس میں ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی، خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مسعود پزشکیان کا پیغام بھی وزیراعظم تک پہنچائیں گے، عباس عراقچی کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے الگ ملاقات بھی ہوگی۔
اس سے قبل گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا، نائب صدر اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آمد پر خوشی ہوئی، علاقائی امن،استحکام کو فروغ دینے کیلئے پرامید ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے، اس سے قبل عباس عراقچی نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ان کی ترجیح ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago






