Advertisement
پاکستان

ای سی پی ممبرز تعیناتی : شہباز شریف نے وزیر اعظم کے تجویز کردہ نام مستردکردیے

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے تجویزکردہ نام مسترد کردیے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 30th 2021, 9:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ای سی پی ممبرز تعیناتی : شہباز شریف نے وزیر اعظم کے تجویز کردہ نام مستردکردیے

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے معاملے میں وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سے  لکھے گئے   خط میں تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مسترد کردیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف  نے  وزیراعظم عمران خان   کوجوابی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف رواں ہفتے وزیراعظم کوجوابی خط میں الیکشن کمیشن کے ممبرپنجاب اورخیبرپختونخواہ سے تین ‏تین تجویزکریں گے۔

مزید پڑھیں : روس کا امریکہ سے افغانستان کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف  نے  الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اپوزیشن سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کا مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  وزیر اعظم عمران خان نےالیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے شہباز شریف کو خط لکھا تھا ۔ خط میں پنجاب اور خیبرپختونخوا سےتین تین نام تجویز  کیے گئےتھے ۔پنجاب سے احسن محبوب ، راجا عامر خان ، سید پرویز عباس کے نام دیئے گئے تھے   جبکہ کے پی سے اکرام اللہ خان ، فرید اللہ خان اور مزمل خان کے نام دیئے گئے تھے ۔

Advertisement
لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

  • ایک دن قبل
عالمی  شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

  • 19 گھنٹے قبل
 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

  • 20 گھنٹے قبل
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • ایک دن قبل
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

  • ایک دن قبل
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

  • 20 گھنٹے قبل
مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

  • 20 گھنٹے قبل
کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

  • ایک دن قبل
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

  • 18 گھنٹے قبل
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

  • 19 گھنٹے قبل
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement