ایران اپنی اعلیٰ قیادت کی شہادتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور پوری قوم اپنی قیادت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ترجمان


تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ واشنگٹن کے ساتھ ہونے والی مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے، جبکہ لبنان کے خلاف جارحیت کا خاتمہ بھی اس معاہدے کا لازمی جزو ہوگا۔
تفصیلات کے مطاق نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم سفارتی پیش رفت ہوئی ہے اور ایران ہمیشہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت اورسفارت کاری کے راستے کو ترجیح دیتا آیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور لبنان کے عوام نے اسرائیلی جارحیت کا ڈٹ کر سامنا کیا اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنی اعلیٰ قیادت کی شہادتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور پوری قوم اپنی قیادت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوںنے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پرآئندہ جمعہ کو دستخط کئے جائینگے جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی اس اہم پیش رفت سے قبل علاقائی دورے بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے استقامت، اتحاد اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اورقانونی حقوق کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہی، جو بین الاقوامی نظام کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ان کے مطابق مجوزہ مفاہمتی یادداشت خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 17 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 گھنٹے قبل








