Advertisement
پاکستان

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

کو توقع ہے کہ 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی باقاعدہ دستخطی تقریب اس مثبت پیش رفت کو مزید مضبوط بنائے گی ،اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 15th 2026, 3:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پیش رفت عالمی برادری کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ہے، جو عالمی منڈیوں اور معیشت میں اعتماد اور استحکام کو فروغ دے گی، خصوصاً ان ترقی پذیر ممالک کے لیے جو علاقائی کشیدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل کے دوران تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ فعال رابطہ برقرار رکھا اور مسلسل تحمل، بردباری اور تعمیری سفارتی مکالمے پر زور دیا، پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ تمام مسائل کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کی قیادت کی جانب سے اپنے ملک پر کیے گئے اعتماد کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے اس عزم کی تعریف کی کہ وہ پرامن اور باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی حل کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے۔انہوںنے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مخلصانہ سفارتی کوششوں پر بھی اظہارِ تشکر کیا گیا، جنہوں نے اس اہم پیش رفت کو ممکن بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باقی معاملات پر مذاکرات کے دوران بھی وہ اس پیش رفت کو مزید مستحکم بنانے کی ہر ممکن کوشش میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی باقاعدہ دستخطی تقریب اس مثبت پیش رفت کو مزید مضبوط بنائے گی اور یہ معاہدہ خطے سمیت پوری دنیا میں دیرپا امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمزید کہا ہے کہ یہ اہم پیش رفت مسلسل سفارتی کوششوں اور دوست ممالک کے اس اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ تصادم کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

Advertisement
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

  • 4 دن قبل
سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

  • 4 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 19 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

  • 4 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

  • 4 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 3 دن قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 13 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  • 4 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 19 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 18 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement