Advertisement
ٹیکنالوجی

’ویمن سیفٹی ایپ‘ پنجاب حکومت اور پولیس کا احسن اقدام

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 29th 2021, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
’ویمن سیفٹی ایپ‘ پنجاب حکومت اور پولیس کا احسن اقدام

تفصیلات کے مطابق  خواتین کے خلاف جنسی جرائم اور تشدد کے خلاف پنجاب حکومت اور پولیس کا احسن اقدام۔:  ترجمان پنجاب حکومت  فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کم کرنے کے حوالے سے یہ ایپ وقت کی ضرورت تھی۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  اس ایپ کے استعمال سے خواتین میں غیر یقینی اور احساس عدم تحفظ کا خاتمہ ہو گا۔خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی۔اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کاکہنا تھا کہ  اس ایپ کی بدولت پولیس کی مجموعی کارکرگی میں بہتری آئے گی۔خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں۔خواتین سے گزارش ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

چند دن قبل  حکومتِ پنجاب کی جانب سے ملک میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اقدامات کرتے ہوئے آئی جی پولیس کے تعاون سے موبائل پر ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرا دی گئی  تھی۔خواتین کے تحفظ کے لیے بنائی جانے والی موبائل اپلیکشن کے انسٹالیشن کے بعد صرف ایک کلک سے پولیس، ہائی وئے پولیس، خاتون کے قریبی عزیز سمیت دیگر اداروں کو ایمرجنسی الرٹ کا مسیج اور لوکیشن چلی جاتی ہے۔

Advertisement
آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق

آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق

  • 16 گھنٹے قبل
حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ

حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ

  • 16 گھنٹے قبل
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی

  • 12 گھنٹے قبل
 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

  • 10 گھنٹے قبل
سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 12 گھنٹے قبل
اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 15 گھنٹے قبل
ایران،امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم

ایران،امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم

  • 14 گھنٹے قبل
اسلام آباد ڈیکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ  اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی

اسلام آباد ڈیکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی

  • 16 گھنٹے قبل
 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

  • 10 گھنٹے قبل
شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا

شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا

  • 11 گھنٹے قبل
برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے

برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے

  • 12 گھنٹے قبل
لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement