Advertisement
ٹیکنالوجی

میٹا کااپنے اکاؤنٹس سینٹر کو بہتر بنانے کیلئے تمام ایپس میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ

میٹا ایپس کی تمام سیٹنگز تک میٹا اکاؤنٹ سے رسائی حاصل کی جاسکے گی اور وہاں ای میل ایڈریسز، کنکٹڈ اکاؤنٹس اور تمام اکاؤنٹس کے لیے سنگل پاس ورڈ وغیرہ جیسے آپشنز استعمال کرسکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 24th 2026, 7:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میٹا کااپنے اکاؤنٹس سینٹر کو بہتر بنانے کیلئے تمام ایپس میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مشہور ٹیکنالوکی کمپنی میٹا نے اپنے اکاؤنٹس سینٹر کو بہتر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس میں مزید تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اکاؤنٹس سینٹر کو اب میٹا اکاؤنٹ کا نام دیا گیا ہے جہاں کمپنی کی ایپس جیسے فیس بک، انسٹا گرام، تھریڈز اور واٹس ایپ سمیت تمام میٹا اکاؤنٹس تک بیک وقت رسائی ممکن ہوگی،ایپس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی ڈیوائسز جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) گلاسز اور میٹا کوئیسٹ ہیڈ سیٹس تک رسائی بھی وہاں دی جائے گی۔

روپورٹس کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد میٹا اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے کا عمل آسان بنانا ہے،میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ اپ گریڈ بتدریج آئندہ سال تک متعارف کرائی جائے گی۔

میٹا ایپس کی تمام سیٹنگز تک میٹا اکاؤنٹ سے رسائی حاصل کی جاسکے گی اور آپ وہاں ای میل ایڈریسز، کنکٹڈ اکاؤنٹس اور تمام اکاؤنٹس کے لیے سنگل پاس ورڈ وغیرہ جیسے آپشنز استعمال کرسکیں گے،البتہ واٹس ایپ پاس کیز کو واٹس ایپ کے اندر ہی کنٹرول کیا جاسکے گا۔

اسی طرح کسی ایپ سے متعلق مخصوص سیٹنگز جیسے فیس بک پوسٹس دیکھنے والے افراد کی فہرست کو صرف فیس بک سیٹنگ میں ہی دیکھا جاسکے گا اور اس طرح کی مخصوص سیٹنگز میٹا اکاؤنٹ میں موجود نہیں ہوں گی۔

میٹا اکاؤنٹ میں پیرنٹل کنٹرولز میں صارفین کو دستیاب ہوں گے تاکہ آپ اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کو سپروائز کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق یہ صارف کا اختیار ہوگا کہ کونسی ایپس اور ڈیوائسز کو میٹا اکاؤنٹ ڈیش بورڈ کا حصہ بنائیں جبکہ آپ ہر اکاؤنٹ کے لیے مختلف میٹا اکاؤنٹس بھی تیار کرسکتے ہیں۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement