وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق
موثر اقدامات کے نتیجے میں غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے، جعلی دستاویزات کے نیٹ ورکس میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،محسن نقوی


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پری امیگریشن کلیرنس نظام کی افادیت پر بات کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصاً پولیس ٹریننگ کے شعبے میں ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کے خلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور امریکی تعاون کا خیرمقدم کریں گے، جعلی ویزا نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی کی خود نگرانی کر رہا ہوں اور پاسپورٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے فول پروف بنایا گیا ہے۔
ملاقات میں محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن کو ایک سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ جانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور حکومت کے موثر اقدامات کے نتیجے میں غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے، جعلی دستاویزات کے نیٹ ورکس میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے فروغ سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 8 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 11 گھنٹے قبل








