اقوام متحدہ : ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ
تاریخی اور غیر متزلزل مؤقف پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں،یہ ایران کے خلاف بلاجواز اقدامات کی مسلسل تیسری ناکامی ہے،ایرانی سفیر


اقوام متحدہ میں ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد کے حق میں 25 ووٹ پڑے، پاکستان، چین، مصر، کیوبا سمیت 7 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، انسانی حقوق کونسل میں 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
انسانی حقوق کونسل نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ کیا، قرارداد میں ایران میں پرتشدد کریک ڈاؤن پر فوری عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں ایران کی حمایت پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے یواین انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیکر ایران کے حق میں اصولی مؤقف اختیار کیا۔
ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کے اصولی کردار کو قابل تحسین قرار دیا ۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ تاریخی اور غیر متزلزل مؤقف پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران کے خلاف بلاجواز اقدامات کی مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 13 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل








