پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
پاکستان سرحد پار جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے پُرعزم ہے،صدر مملکت


اسلام آباد:پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ طے پا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ایوانِ صدر میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دوطرفہ روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
معاہدے پر صومالیہ کی وزارتِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے مستقل سیکریٹری حمزہ عدن اور پاکستان کی طرف سے وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے خصوصی سیکریٹری داؤد محمد نے دستخط کیے۔
اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ملاقات کی ہے۔صدرِ مملکت نے ملاقات کے دوران کہا کہ افریقہ عالمی جغرافیائی سیاست میں ایک اہم خطہ ہے اور پاکستان صومالیہ سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون کا حامی ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سرحد پار جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے پُرعزم ہے۔
ملاقات میں وسیع تر جغرافیائی سیاسی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صومالیہ کے وزیرِ داخلہ نے اپنے دورے کے دوران حکومتِ پاکستان، بالخصوص وزارتِ داخلہ کی جانب سے دی گئی پُرتپاک مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستانی ہم منصب سید محسن رضا نقوی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے صومالیہ کے صدر کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے نام ایک خط بھی پیش کیا جس میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے قانون نافذ کرنے اور فوجداری انصاف کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل



