Advertisement
پاکستان

پنجاب میں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، سب سے بڑا کارنامہ ایٹمی قوت بنانا ہے،وزیر اعظم

گوجرانوالہ ملک کا پانچواں بڑا شہر ہے اور منصوبے سے روزانہ ہزاروں شہری معیاری سفری سہولت سے مستفید ہوں گے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 6th 2025, 3:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، سب سے بڑا کارنامہ ایٹمی قوت بنانا ہے،وزیر اعظم

گوجرانوالہ:  وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجا ب میں ترقی کا سفر1985 میں نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا اور ان کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،تقریب کے دوران منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر 1985 میں شروع ہوا، جب اس وقت کے وزیراعلیٰ محمد نواز شریف کی قیادت میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک کو ایٹمی طاقت حاصل ہوئی، جس کی وجہ سے مئی میں دشمن کو شکست سے دوچار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیم، صحت اور سیف سٹی منصوبوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے لاہور آلودہ ترین شہر تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کی شبانہ روز محنت کی بدولت آلودگی پر قابو پا لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں نوجوان طبقہ بھرپور محنت اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہا ہے، اور گوجرانوالہ میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبہ ضلع بھر کی تقدیر بدلنے والا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ملک کا پانچواں بڑا شہر ہے اور منصوبے سے روزانہ ہزاروں شہری معیاری سفری سہولت سے مستفید ہوں گے،یہ منصوبہ طلبہ، مریضوں، مزدوروں اور عام شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گا اور شہر کے شہریوں کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے مزید کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی شبانہ روز کی محنت کا نتیجہ ہے اور اگر اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کی جائے تو پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا انقلاب آئے گا۔

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ ایمن آباد سے گکھڑ تک 31.2 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے کو 63 ارب روپے کی لاگت سے 12 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور منصوبے کے لیے 70 الیکٹرک فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فیصل آباد میں بھی جلد ماس ٹرانزٹ منصوبے کا آغاز ہوگا۔

Advertisement
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 21 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 16 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement