پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
پچ فیسٹ ‘‘ کا افتتاح معروف صحافی مجیب الرحمن شامی ،سلمان غنی ڈاکٹر عابدہ اشرف، سلمان عابد، چئیر پرسن ڈاکٹر فائزہ لطیف و دیگر نامور شخصیات نے کیا


لاہور:( احسان اللہ اسحاق) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ کے طلباء اور طالبات کے پروجیکٹس کی نمائش کیلئے2 روزہ پچ فیسٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں،دانشوروں اورتعلیمی شعبے سے وابستہ ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے طلبہ کی جانب سے عملی پروجیکٹس کی نمائش کے 2 روزہ ’’پچ فیسٹ ‘‘ کا افتتاح معروف صحافی مجیب الرحمن شامی ،سلمان غنی،پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر الطاف اللہ خان، ڈاکٹر بشریٰ حمید الرحمان، ڈاکٹر عابدہ اشرف، سلمان عابد، اجمل جامی،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز فرید احمد و دیگر نامور شخصیات نے کیا۔
پچ فیسٹ کے پہلے روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ طلبہ کے عملی وتخلیقی پروجیکٹس کی نمائش کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ پیشہ ورارنہ عملی زندگی میں اعتماد سے آگے بڑھیں اوراپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں کچھ شعبے معدوم ہوجائیں گے ،لیکن پبلک ریلیشنز وایڈورٹائزنگ ایسے شعبے ہیں جن کی اہمیت کم نہیں ہوگی۔
اس موقع پر شعبہ پبلک ریلیشنزو ایڈورٹائزنگ کی چئیرپرسن ڈاکٹر فائزہ لطیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ پچ فیسٹ 2025 ہمارے طلبہ کی تخلیقی وتحقیقی اور عملی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا مقصد طلبہ کو نہ صرف کتابی علم تک محدود رکھیں بلکہ انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں جہاں وہ انڈسٹری کے سامنے اپنے آئیڈیاز اعتماد سے پیش کر سکیں اور مجھے اپنے طلبہ کی کارکردگی پر بے حد فخر ہے۔
اس سے قبل معزز مہمانوں نے پچ فیسٹ 2025 میں رکھے گئے پبلک ریلیشنز اور ایڈورٹائزنگ کے فائنل ائیر کے طلبہ کے تیار کردہ پروجیکٹس کے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور ان کے کام کو سراہا۔نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ نے کہا کہ ان کے ادارے نے انہیں تعلیم کے ساتھ عملی زندگی میں داخل ہونے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔

پچ فیسٹ نمائش کےکے دوسرے روز کا افتتاح پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نوشینہ سلیم، چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ لطیف، سہیل ریاض راجہ، عمران ملک، ڈاکٹر مختار احمد،محبوب الہی ، ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈاکٹر ذاکر اللہ خان اور دیگر نے کیا۔
دو روزہ فیسٹ میں پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے آئے مختلف ماہرین نے مختلف ڈسپلے بوتھز کا دورہ کیااور طلبہ سے ان کے خیالات، حکمتِ عملی اور کریٹیو اپروچ کے بارے میں سوالات کیے۔

ماہرین نے طلبہ کو مارکیٹ کے موجودہ رجحانات، برانڈنگ، کمپین ڈیزائن اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن سے متعلق اہم مشورے بھی دیے۔
اس موقع پر ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی اور طلبہ کے پروجیکٹس میں تحقیق، ڈیزائن، میڈیا پلاننگ اور کریٹویٹی کے امتزاج کو سراہا،انکاکہنا تھا کہ پچ فیسٹ جیسی سرگرمیاں بین الجامعاتی تعاون اور علمی تبادلے کو فروغ دیتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مقررین نے طلبہ کے اسٹالز، تخلیقی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا،چئیر پرسن ڈاکٹر فائزہ لطیف نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شعبہ طلبہ کو تھیوری کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دے کر انہیں انڈسٹری کے لیے مکمل طور پر تیار کر رہا ہے۔
شعبہ پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ کی فیکلٹی نے تمام مہمانوں، انڈسٹری پروفیشنلز اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شعبہ آنے والے برسوں میں بھی تخلیقی اور سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کرتا رہے گا۔
پچ فیسٹ میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مہمانوں کے لیے گیمز، فوڈ سٹالز اور انٹرٹیمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا جس نے ایونٹ چار چاند لگا دیے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 2 دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 17 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل










