27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
اگر 7 روز کے اندر جواب جمع نہ کرایا گیا تو پارٹی اپنے آئینی و تنظیمی اختیارات کے تحت ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے،نوٹس


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شوکازنوٹس تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سینیٹر ابڑو سے 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے۔
شوکاز نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی فیصلے کے تحت 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی واضح ہدایت دی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی جس پر پارٹی نے وضاحت طلب کی ہے۔
نوٹس کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو پر خلاف ورزی پر آئین کا آرٹیکل 63 اے (1) (ب) لاگو ہوتا ہے، آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے والا رکن منحرف تصور ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق پارٹی کی ہدایت لازمی اور پابندِ عمل ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 7 روز کے اندر جواب جمع نہ کرایا گیا تو پارٹی اپنے آئینی و تنظیمی اختیارات کے تحت ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 27ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور پارلیمانی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 21 گھنٹے قبل

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 17 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 7 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 10 منٹ قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 16 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 17 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)




