یہ امدادی سرگرمیاں اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ نہ صرف موجود ہوتی ہے بلکہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی


ویب ڈیسک: وادیٔ لیپہ، آزاد جموں و کشمیر میں شدید سردی، منجمد درجۂ حرارت اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پوری پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید برف باری اور دشوار گزار زمینی حالات کے باوجود پاک فوج کے دستے دن رات سڑکوں کی بحالی اور برف ہٹانے کے کام میں سرگرم رہے، جس کے باعث عوامی مشکلات میں نمایاں کمی آئی۔
یہ امدادی سرگرمیاں اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ نہ صرف موجود ہوتی ہے بلکہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔
وادیٔ لیپہ کے عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائی، انتھک محنت اور بے لوث خدمت کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سخت ترین موسم میں بھی عوامی خدمت کو یقینی بنانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ پہچان اور قومی فخر ہے۔
شہریوں کے مطابق شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہو گئی تھیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے تھے، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام سڑکیں اور لنک روڈز بحال کر دیے۔
مقامی عوام کے مطابق طبی ایمرجنسی کے دوران ایک خاتون کو بروقت ریسکیو کرنا بھی پاک فوج کی عوام دوست خدمات کا روشن ثبوت ہے۔ وادیٔ لیپہ کے عوام نے پاک فوج کی ان خدمات پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا۔

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- ایک دن قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- ایک دن قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- ایک دن قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 9 منٹ قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 6 منٹ قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، 41خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 20 گھنٹے قبل

وزیر اعظم نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 34 منٹ قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)




