Advertisement
پاکستان

 وزیر اعظم نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا

برآمدکنندگان اور کاروباری طبقہ ملکی معیشت کا سر کا تاج ہیں اور آئندہ معاشی پالیسیاں تاجر برادری سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائیں گی،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 30th 2026, 1:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 وزیر اعظم نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری اور صنعتوں کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے بجلی 10 روپے سستی کی جائے، مگر بعض مجبوریوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے برآمدکنندگان اور نمایاں کاروباری شخصیات کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

انہوں نے ویلنگ چارجز میں صنعتوں کے لیے 9 روپے کمی اور ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ برآمدکنندگان اور کاروباری طبقہ ملکی معیشت کا سر کا تاج ہیں اور آئندہ معاشی پالیسیاں تاجر برادری سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان نے مشکل حالات میں محنت کر کے 2025 میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا اور اربوں ڈالر ملک میں لائے۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں اور کچھ لوگوں نے ملک کو تکنیکی طور پر ڈیفالٹ قرار دے دیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ 2023 میں پیرس سمٹ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر بات چیت ہوئی، تاہم چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔

ان کے مطابق اب معیشت مستحکم ہو چکی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد تک آ چکا ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ صورتحال ابھی مزید بہتری کی متقاضی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذخائر پہلے سے دگنے ہو چکے ہیں اور حکومت اخراجات کم کرنے، نجکاری اور شفافیت کے اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم نے شوگر سیکٹر، یوٹیلیٹی اسٹورز اور پاسکو میں کرپشن کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سخت فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے،خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات جاری رہیں گی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رابطے تیز کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
Advertisement