چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن کے بارے میں غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،وزیرِ اعظم جلد واپس آ رہے ہیں،خواجہ آصف


ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن ‘ مقررہ وقت پر’ جاری کر دیا جائے گا اور اس کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن کے بارے میں غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،وزیرِ اعظم جلد واپس آ رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔”
خیال رہے کہ سی ڈی ایف کا عہدہ، جو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کے ختم کیے گئے منصب کی جگہ لے گا، جو باضابطہ طور پر 27 نومبر کو ختم ہو گیا تھا۔
There is unnecessary and irresponsible speculation about CDF notification. Please be informed that the process has been initiated. PM is returning shortly. Notification will be issued in due course of time. No room for any conjecturing. Period!
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 30, 2025
یہ ایک دوہرا عہدہ ہوگا جو آرمی چیف کے منصب کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نومبر 2022 میں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا، جس کی مدت 3 برس تھی۔ ترمیم کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت بڑھا کر 5 برس کر دی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل



