الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیا
ہمیشہ الیکشن کمیشن ہی ڈی آر اوز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کرتا رہا ہے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور آر او کی تقرری پول ڈے سے بہت پہلے کی جاتی ہے،ترجمان

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے ہری پور این اے 18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بعض عناصر ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے لیے بلاجواز الزامات لگا رہے ہیں، ان دعوؤں میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کو سازش قرار دینا بھی شامل ہے، جو حقائق کے سراسر منافی ہے۔
ترجمان ای سی پی نے وضاحت کی کہ جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، تاہم ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کہ ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں تعینات الیکشن کمیشن افسران کو اسی ایریا میں ڈی آر اوز اور آر اوز مقرر کیا گیا ہے، جو الیکشنز ایکٹ 2017ء کے تحت کمیشن کا مکمل قانونی اختیار ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ الیکشن کمیشن ہی ڈی آر اوز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کرتا رہا ہے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور آر او کی تقرری پول ڈے سے بہت پہلے کی جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کے دن تک کسی جانب سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا اور یہ الزامات صرف الیکشن ہارنے کے بعد لگائے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن مکمل ہونے کے بعد تنازعات کے حل کے لیے مختلف فورمز موجود ہیں۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل



