اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کی ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی و شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون کریں گے،مصری وزیر خارجہ


اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمدعبدالعاطی اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم سنگ میل قرار دیا۔
پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ شراکت داری قائم ہے اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں سیاسی ڈائیلاگ اور معاشی شراکت داری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، اس کے علاوہ دفاع سمیت باقی تمام شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کا یہ دورہ مشترکہ اہداف کے حصول، سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ پاکستان نے مصر کو 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا تاکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں،علاوہ ازاں پاکستان اور مصر کا بزنس فورم بنایا جائے گا، فورم کا پہلا اجلاس مصر میں ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصری وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران غزہ سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، جموں و کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی،انہوں نے کہا کہ مصر نے پاکستانی طلباء کے سکالر شپ ڈبل کرنے کا اعلان کیا ہے، الاظہر یونیورسٹی میں سکالر شپس دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک انہیں مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پشاور میں دہشتگرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی و شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون کریں گے۔
مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور مصر کی دوستی باہمی مفاد اور احترام پر مبنی ہے، سیاسی ڈائیلاگ، معاشی شراکت داری، دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں، زراعت، ادویہ سازی، لائیوسٹاک کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں ، سیاسی ڈائیلاگ، معاشی شراکت داری، دفاع اور سکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں اور پاکستان نے جنگ بندی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصر غزہ کی تعمیر نو میں پاکستان کے مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور دیگر عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 2 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 2 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- an hour ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 18 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 20 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 19 hours ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 19 hours ago






.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)
