سہیل آفریدی کے پی کے وزیراعلیٰ مہمان بن کر آئیں تو سو بسم اللہ، لیکن اگر وفاق پر جلوس نکالنے آئیں تو معاملہ اور ہے،وزیراطلاعات


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لئے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور جہاں بھی ہوگی انہیں اکاموڈیٹ کریں گے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام سے دلی افسوس ہے کہ ان کا وزیر اعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے بنا ہے اور عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں مزید نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے پی کے وزیراعلیٰ مہمان بن کر آئیں تو سو بسم اللہ، لیکن اگر وفاق پر جلوس نکالنے آئیں تو معاملہ اور ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھی احتجاج کا شوق پورا کرے۔
عظمیٰ بخاری نے اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہ آنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جب بھی خبریں آتی ہیں تو ملک کے خلاف ہوتی ہیں۔
صوبائی وزیر نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اپنے گرے آٹھ جہازکی وضاحت نہیں دے سکا اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑ رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزیدہنا تھا کہ جب جب اسے بے نقاب کیا جائے گا تو وہ بھاگ جائے گا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ میں بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل









