29 فیصد بوتھ پر معاون افسران نے بیلٹ پیپر پہلے سے سائن کیے جبکہ 28 فیصد بوتھ پر بیلٹ پیپر پر پہلے سے اسٹیمپ لگانے کے معاملات رپورٹ ہوئے،رپورٹ


اسلام آباد: فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک(فافن ) نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر انتخابی انتظامات کو بہتر قرار دیا گیا ہے تاہم انتخابی مہم کی خلاف ورزیوں اور نتائج میں شفافیت کے خلا کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا جبکہ زیادہ تر حلقوں میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا، فافن نے 122 مبصرین کو تعینات کیا جنہوں نے 373 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا۔
رپورٹ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مختلف خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ متعدد سیاسی جماعتوں کے کیمپس پولنگ اسٹیشنز کے بالکل قریب قائم کیے گئے، جبکہ 49 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی آمد و رفت میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سہولت کاری دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 16 پولنگ اسٹیشنز کے اندر انتخابی مواد کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ خواتین، بزرگ اور معذور ووٹرز کے لیے انتظامات غیر یکساں رہے، تاہم 93 فیصد پولنگ بوتھس پر ووٹنگ پرامن اور منظم رہی۔
اسی طرح رپورٹ میں فافن نے بعض بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی، جن میں ووٹرز کو ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر واپس بھیجنے کے واقعات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 29 فیصد بوتھ پر معاون افسران نے بیلٹ پیپر پہلے سے سائن کیے جبکہ 28 فیصد بوتھ پر بیلٹ پیپر پر پہلے سے اسٹیمپ لگانے کے معاملات رپورٹ ہوئے۔
مزید برآں، 6 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا گیا جبکہ 43 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر نتیجہ فارم پر ایجنٹس سے دستخط نہیں لیے گئے۔ 13 پولنگ اسٹیشنز پر مبصرین کو بھی فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا۔

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل
- 2 days ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 2 days ago
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد
- 18 hours ago
پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا
- 18 hours ago
نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 18 hours ago
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ
- 2 days ago

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق
- 2 days ago

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 2 days ago

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 2 days ago

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر
- 2 days ago
'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب
- 21 hours ago

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد
- 2 days ago






