جرمن پارلیمان کی زیریں ایوان بُنڈسٹاگ میں خطاب کرتے ہوئے مرز نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہے کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو، لیکن بڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین اور یورپی ممالک کی رضامندی کے بغیر کوئی سمجھوتہ حقیقی اور پائیدار امن کی بنیاد نہیں بن سکتا

برلن: جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نےکہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ سے کامیابی کے ساتھ نکل نہیں سکتے۔
رائٹرز کے مطابق جرمن پارلیمان کی زیریں ایوان بُنڈسٹاگ میں خطاب کرتے ہوئے مرز نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہے کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو، لیکن بڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین اور یورپی ممالک کی رضامندی کے بغیر کوئی سمجھوتہ حقیقی اور پائیدار امن کی بنیاد نہیں بن سکتا۔
ان کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی حمایت یافتہ فریم ورک پر آگے بڑھنے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافی نکات پر گفتگو کے لیے تیار ہیں، جس میں یورپی اتحادی بھی شامل ہونے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ یورپی معاملات کے فیصلے باہمی اتفاق سے ہی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کوئی مہرہ نہیں بلکہ اپنے مفادات اور اقدار کا خود مختار کردار ہے۔جرمن چانسلر نے اعلان کیا کہ جرمنی یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے لیے منجمد روسی اثاثے استعمال کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2026 کے بجٹ میں یوکرین کے لیے مالی امداد بڑھا کر 11.5 ارب یورو کر دی گئی ہے، جو پہلے 8.5 ارب یورو رکھی گئی تھی۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 31 منٹ قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 24 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 34 منٹ قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 18 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)




.jpg&w=3840&q=75)