قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں،حکام


ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام پانچ بجے بلا تعطل جاری رہا جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ابتدا میں شدید ٹھنڈ کے باعث پولنگ اسٹیشنز پر رش کم رہا، تاہم سورج نکلنے کے بعد ووٹرز کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی، جس کے بعد مختلف پولنگ اسٹیشنز میں سرگرمی بڑھتی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی اور شہری اپنے پسندیدہ امیدواروں کے نام اور نشان پر مہر لگائیں گے،ووٹنگ کے دوران این اے 104 فیصلہ آباد میں معذور میاں بیوی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
پی پی 269 گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کرم داد پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کے دوران بے نظمی ہوئی جہاں پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوارکے حامیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے جس پر کچھ وقت کےلیے پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
انتخابات کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کے ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر آئیں، پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لے کرجانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد اور الیکشن کمشنر پنجاب میں کنٹرول روم قائم ہیں۔
ضمنی انتخابات کے حلقے
این اے 18
این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے،یہ نشست پی ٹی آئی کےعمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
این اے 96
فیصل آباد کےحلقہ این اے 96 میں 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور یہاں ن لیگ کے طلال بدر چوہدری کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوگا،یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔
این اے 104
فیصل آباد کےحلقہ این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے سبب خالی ہوئی تھی۔
این اے 185
این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں 8 امیدوار میدان میں ہیں اور یہاں ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ متوقع ہے،یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی۔
این اے 143
این اے 143 پنجاب کے شہر ساہیوال کا تیسرا بڑا حلقہ ہے اِس میں بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ے، حلقے میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 584,698 ہے۔
این اے 129
قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی اور ارسلان احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں مجموعی طور پر 3 سو 34 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گے ہیں جبکہ 70 پولنگ سٹیشنز مرد و خواتین کے مشترکہ ہوں گے، این اے 129 کی نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق این اے-129 لاہور کا ایک اہم حلقہ ہے اور یہ الیکشن بھی اہم ہے کیونکہ یہ شہر کے مرکزی حلقوں پر مشتمل ہے، یہاں کی جیت کا براہ راست تعلق لاہور کی مجموعی سیاسی سمت سے ہوتا ہے۔
سیکیورٹی انتظامات
حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، دو ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں، عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنز پر ووٹ ڈالیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 3 hours ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 20 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 3 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 19 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 20 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 3 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 2 hours ago




.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)


