نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
مشکل وقت میں یہ ذمہ داری نبھانا آسان نہیں، آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا، فیصل ممتاز راٹھور


مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم فیصل راٹھور کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ یہ ذمے داری سونپی، مشکل وقت میں یہ ذمہ داری نبھانا آسان نہیں، آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا، پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمے داری اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کو خراج تحسین جو جانوں کی قربانیان دے کر ہمارا دفاع کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے تھے، ووٹنگ کے دوران 36 اراکین نے فیصل ممتاز کے حق جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر منتخب ہوئے۔
تحریک عدم اعتماد سردار جاویدایوب، چودھری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی تھی، تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا تھا۔

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 13 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 11 گھنٹے قبل

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 2 دن قبل
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- 18 گھنٹے قبل

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 2 دن قبل
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 17 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل







