وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے
سکالرشپس کی فراہمی سے صوبے کے متوسط اور کمزور طبقے کو یکساں اور بہتر تعلیمی مواقع فراہم کر رہے ہیں، طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، سہیل خان آفریدی


پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں طلبہ کو سکالرشپس دینے کی تقریب ہوئی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے رواں سال کے لیے 347 طلبہ میں 64 ملین روپے مالیت کے سکالرشپس چیکس تقسیم کیے،چیکس صوبائی حکومت کی جانب سے انڈر گریجویٹ، گریجویٹ طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے 300 ملین روپے اضافی فنڈز کا اعلان بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ سکالرشپس کی فراہمی سے صوبے کے متوسط اور کمزور طبقے کو یکساں اور بہتر تعلیمی مواقع فراہم کر رہے ہیں، طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، کل انہوں نے ملک و صوبے کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنی ہے، معیاری تعلیم اور بہتر صحت سہولیات ہماری اولین ترجیح ہیں، تعلیمی نظام میں مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین متعارف کرانے جا رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ فارغ التحصیل ہوتے ہی نہ صرف نوکری حاصل کریں بلکہ روزگار فراہم کرنے کے قابل بنیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہے ہیں تاکہ وہ بے روزگار نہ بیٹھیں، عمران خان کے وژن کے مطابق ہماری تمام پالیسیاں عوام کے لیے ہوں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم صوبے میں گورننس کو بہتر اور اچھے طریقے سے ڈلیور کر کے دکھائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 12 گھنٹے قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 7 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 12 گھنٹے قبل

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 13 گھنٹے قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 12 گھنٹے قبل

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 13 گھنٹے قبل













.jpg&w=3840&q=75)