روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
روسی حملوں میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا،رپورٹس


کیف : روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز او ر میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے 430 ڈرون اور 18 میزائلوں سے دارالحکومت کیف کو نشانا بنایا۔
انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے ان حملوں میں شہری آبادی ، عمارتوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سےبہت سے روسی ڈرونز اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا،تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ڈرونز اور میزائل حملوں سے عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق کیف پر روسی حملوں میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دوسری جانب روس نے ایک بار پھر نیٹو کو یوکرین جنگ میں شامل ہونے سے خبردا رکردیا،روس نے کہا ہےکہ یوکرین کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی روشنی میں نیٹو کو محتاط رہنا چاہیے ۔
روسی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا کہ براہ راست مداخلت روس نیٹو تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے 17 نومبر کو چھٹی کااعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- ایک گھنٹہ قبل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارج کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)




