پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں،ٹرمپ کا الزام
روس اور چین تجربات کر رہے ہیں مگر خاموشی سے۔ ہم واحد ملک ہیں جو نہیں کرتے، اور میں یہ نہیں چاہتا کہ ہم واحد ملک رہیں جو تجربات نہ کرے،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ واحد بڑی طاقت ہے جو ان تجربات سے باز ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی پروگرام “60 منٹس” کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پینٹاگون کو فوری طور پر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول، “شمالی کوریا، پاکستان اور دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں مگر وہ اس کا اعلان نہیں کرتے،ٹرمپ کے ان بیانات سے عالمی سطح پر تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ آیا امریکہ 1992 کے بعد پہلی مرتبہ نیا ایٹمی تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس اتنا بڑا ایٹمی ذخیرہ ہے جو “دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے”، لیکن اس کے باوجود ایٹمی تجربات ضروری ہیں تاکہ “یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہتھیار کام کیسے کرتے ہیں۔
ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ “روس اور چین تجربات کر رہے ہیں مگر خاموشی سے۔ ہم واحد ملک ہیں جو نہیں کرتے، اور میں یہ نہیں چاہتا کہ ہم واحد ملک رہیں جو تجربات نہ کرے۔”
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ امریکہ زیادہ شفاف طریقے سے کام کرتا ہے۔ ان کے بقول، “ہم کھلا معاشرہ ہیں، ہم سب کچھ عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔ اگر دوسرے ممالک تجربات کر رہے ہیں تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے۔”
تاہم دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات امریکہ کی ایٹمی عدم پھیلاؤ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہیں اور اگر امریکہ نے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو یہ بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی امن کوششوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ
- 7 hours ago

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے
- 32 minutes ago
باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
- 4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل
- 3 hours ago

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف
- 6 hours ago

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 7 hours ago

امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر
- 4 hours ago

آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی فیصل واوڈا
- 2 hours ago

غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین سمیت مختلف اُمورپر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر
- 6 hours ago












.webp&w=3840&q=75)