لاہور: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹونٹی میچوں کی سیریزکا دوسرامیچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔تاہم 10 کےمجموعی اسکو ر پر کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،حیدر علی نے 10،حسین طلعت نے 3 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 20 رنز کی مزاحمت کی۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔انہوں نے 6چوکے اور بلند وبانگ چھکا بھی لگایا۔خوشدل شاہ 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز بغیر کھاتے کھولے کلین بولڈ ہوئے۔فہیم اشرف نے تیز رفتار اننگز کھیلی اور 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ عثمان قادر نے 4 رنز بنائے۔
اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس نے 17 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ تبریز شمسی اور پھلکوایونے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا اور 21 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تاہم اس موقع پر ہینڈرکس اور وین بیلجون نے 77 رنز کی شاندار شراکت دار ی قائم کر کے میچ کا پانسہ اپنے حق میں کر لیا دونوں نے 42،42 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر 25 اور کپتان کلاسن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر با آسانی16.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اور اس طرح جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 2-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان کی دعوت پر امریکا ایران کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف
- an hour ago
وزیراعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت
- 21 hours ago
چارسدہ میں جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا
- a day ago

سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،نوجوانوں کی بھرپور شرکت
- 25 minutes ago
اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ
- an hour ago

عراقچی کی وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- an hour ago
تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل 'بنیان مرصوص' کی مانند یکجا کھڑے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز
- 21 hours ago
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا
- a day ago

امریکا کی 14 نکاتی امن تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ایرانی وزرات خارجہ
- 3 hours ago

مہنگے سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر فوجی آپریشن ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کو عارضی طور پرروکنے کا اعلان
- 3 hours ago

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم روک کر جرأت مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا،وزیر اعظم
- 3 hours ago









