تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل 'بنیان مرصوص' کی مانند یکجا کھڑے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہا ہےکہ تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل 'بنیان مرصوص' کی مانند یکجا کھڑے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 275 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نےکہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے اور ان کے معاون انفرا اسٹرکچر کی تباہی کی جائےگی، پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی شرانگیز کارروائی سے روکنے کے لیے موجودہ آپریشنل رفتار برقرار رکھی جائے گی۔ فورم نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے معاون انفرااسٹرکچرکی مسلسل تباہی کا احاطہ کیا۔
فورم نےکہا کہ افغان طالبان رجیم کی غیرمنطقی اورگمراہ کن پالیسی کے تحت خوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کوپناہ گاہیں فراہم کی جارہی ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی کو سپورٹ افغان عوام کے مفادات کے مکمل برعکس ہے، افغان طالبان رجیم اب اپنے عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔
فورم کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم مسلسل پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پرافغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنانےکا جھوٹا الزام لگارہا ہے، یہ گمراہ کن بیانیہ افغان طالبان رجیم کی ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے، اس مہم کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور خود کو مظلوم پیش کرنے کا ڈرامہ رچانا ہے۔پاکستان واضح کرتا ہے کہ ہماری دفاعی کاروائیاں صرف دراندازوں، دہشت گردوں کے خلاف ہیں، ہماری کاروائیاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفرااسٹرکچرکےخلاف درست اہداف پر مبنی ہیں، ابھرتی ہوئی جیو پولیٹیکل پیشرفت علاقائی استحکام پرگہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی کشیدگی سے بچاؤ اور تحمل اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ فورم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئےخطے میں استحکام کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، خطہ میں امن اوراستحکام کا دارومدارباہمی تحمل، ذمہ داری اورخودمختاری کے احترام پرمبنی ہے۔
فورم کا کہنا تھا کہ قومی سطح پرمعرکہ حق کی یاد منانا بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کے لیے واضح پیغام ہے، بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کو واضح پیغام ہےکہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔
فورم نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کی، فورم نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 5 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 34 minutes ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 40 minutes ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago





