وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
وزیرداخلہ نے مختلف کاونٹرز ہر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے، وزیرداخلہ نے رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا، بے پناہ رش اور اے سی بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دیا اور موقع پر موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے میں استفسار کیا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے مختلف کاونٹرز ہر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے، وزیرداخلہ نے رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں، صورتحال بہتر تھی، آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا، شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 16 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 11 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 17 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 hours ago



