اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ ادارے درخواست گزار کا نام فوری پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالیں، کوئی اورقانونی رکاوٹ یا کسی مجازعدالت کا حکم نہ ہو تو نام پی سی ایل سے خارج کریں۔
عدالت نے کہا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا یہ اختیار لامحدود نہیں، اس اختیار کو منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے، نام پی سی ایل میں شامل کرنے سےفردکا آزادانہ نقل و حرکت کا حق متاثر ہوتا ہے۔
ہائیکورٹ نے کہا کہ ایسی کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات درکار ہوتی ہیں، پی سی ایل میں نام رکھنےکا مقصد فرد کی تفتیشی ادارے یا عدالت میں حاضری یقینی بنانا ہے، مقصد حاصل ہو جائے تو پابندی کا جاری رہنا غیرضروری ہو جاتا ہے۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل






