Advertisement

حیدر آباد نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، لاہور قلندر باہر

حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے،جبکہ عثمان خان 54 اور پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 26th 2026, 6:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حیدر آباد نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، لاہور قلندر باہر

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے اہم میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے رالپنڈیز کو 108 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا،جبکہ لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدر آباد کنگز مین نےمقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ  پر 244  رنز  بنائے،حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے،جبکہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری جانب245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز 17.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ نے بھرپور مزاحمت کی، وہ 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا اور  راولپنڈیز کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرگئیں۔

حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ 245 رنز کے ہدف کے جواب میں راولپنڈیز 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک روکنا تھا،حیدر آباد کنگز مین کے پلے آف میں پہنچنے کے باعث دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement