جنرل سادیو کامارا مالی کی فوجی حکومت کی ایک مرکزی شخصیت تھے، جنہوں نے 2020 اور 2021 میں لگاتار بغاوتوں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا،الجزیرہ


کاتی :افریقی ملک مالی میں فوجی تنصیبات پر مربوط حملوں کے دوران وزیرِ دفاع جنرل سادیو کامارا ہلاک ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اتوار کے روز یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک روز قبل ہفتہ کے دن القاعدہ سے منسلک گروپ اور طوارق باغیوں کی جانب سے بیک وقت حملے کیے گئے، جن میں گیریژن ٹاؤن کاتی میں واقع کامارا کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
الجریزہ کے مطابق حملہ آوروں نے کاتی شہر میں کامارا کی رہائش گاہ پر خودکش بم حملہ کیا۔کاتی جو دارالحکومت باماکو سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک سخت سکیورٹی والا فوجی شہر سمجھا جاتا ہے، وہاں اس نوعیت کا حملہ سکیورٹی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے دوران مسلح افراد نے ملک کے دیگر کئی مقامات کو بھی نشانہ بنایا، جن میں دارالحکومت باماکو، شمالی شہر گاؤ اور کدال، اور وسطی شہر سیوارے شامل ہیں۔
الجزیرہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اِس واقعے کے کافی دیر بعد بھی مالی کے شہر کدال کے گیریژن ٹاؤن میں شدید فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی تھیں، اور یہ کارروائی شروع ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ جنرل سادیو کامارا مالی کی فوجی حکومت کی ایک مرکزی شخصیت تھے، جنہوں نے 2020 اور 2021 میں لگاتار بغاوتوں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ وہ حکمران فوجی قیادت کے اندر سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک تھے اور بعض حلقوں کی نظر میں مستقبل کے ممکنہ رہنما بھی سمجھے جاتے تھے۔ ان کی ہلاکت ملک کی مسلح افواج کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago





