Advertisement
علاقائی

مودی نے پہلگام واقعہ کو اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کیا،رامیش سنگھ اڑورہ

بھارت میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی، مودی کی منفی سیاست نے بھارت کے سیکولر چہرے کو داغدار کر دیا، راجیش کمار

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Apr 26th 2026, 5:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مودی نے پہلگام واقعہ کو اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کیا،رامیش سنگھ اڑورہ

لاہور: وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اڑورا نے کہا ہے کہ مودی نے پہلگام واقعہ کو اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کیا، بھارت نے مذہبی عبادت گاہوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہلگام فالز فلیگ اور بھارت میں اقلیتی برادری پر مظالم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اڑورا کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی، مودی حکومت نے نام نہاد پہلگام واقعے کو اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے بہانے کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کوئی نیا رجحان نہیں، بھارت کا پہلگام فالس فلیگ پاکستان کیلئے عزت کا باعث بنا، بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر شاندار مثال قائم کی، بھارت میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں منانے نہیں دی گئیں۔

دوران پریس کانفرنس رمیش سنگھ اڑورا نے کہا کہ بھارت میں مختلف حیلے بہانوں سے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کا کوئی موازنہ نہیں ہے، پاکستان میں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مذہبی آزادی، مساوی حقوق اور مکمل ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندو، سکھ ، عیسائی اور مسلمان امن و احترام کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، بھارت کے ہاتھ اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری مظالم کا فوری نوٹس لے، عالمی برداری بھارت میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور انصاف کے عالمی اصولوں کا نفاذ یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے عبادت گاہیں محفوظ نہیں، بھارت لاکھوں کشمیری بہن بھائیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

علاوہ ازاں اس موقع پر وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، بھارت نے پہلگام واقعے کو بے بنیاد طور پر پاکستان سے جوڑا۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ اپنے تہوار مل کر مناتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو عقوبت خانہ میں تبدیل کر دیا گیا، مودی سرکار اقلیتوں کے خلاف سرکاری مشینری استعمال کر رہی ہے، بھارت میں کوئی ایک اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

رکن قومی امن کمیٹی راجیش کمار ہر داسانی کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنی سیاست کیلئے ہندو مذہب کے تشخص کو برباد کیا، بھارت میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی، مودی کی منفی سیاست نے بھارت کے سیکولر چہرے کو داغدار کر دیا، پاکستان میں اقلیتی برداری کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔

اس موقع پر بشپ ندیم کامران نے کہا کہ پاکستان میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے، پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، دستاویزی فلم میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کو بے نقاب کیا گیا، دستاویزی فلم میں پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل آزادی اور تحفظ کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

Advertisement
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط کیلئے روانہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط کیلئے روانہ

  • a day ago
پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں فیملی ڈرامہ "چاند کب نکلے گا" پیش

پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں فیملی ڈرامہ "چاند کب نکلے گا" پیش

  • 5 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

  • 5 hours ago
 وائٹ ہاؤس میں فائرنگ مجھے ایران کے خلاف جنگ لڑنے اور جیتنے سے نہیں روک سکے گی ،ٹرمپ

 وائٹ ہاؤس میں فائرنگ مجھے ایران کے خلاف جنگ لڑنے اور جیتنے سے نہیں روک سکے گی ،ٹرمپ

  • 5 hours ago
افریقی ملک مالی کے وزیر دفاع فوجی تنصیبات پر حملوں کے دوران ہلاک ہو گئے

افریقی ملک مالی کے وزیر دفاع فوجی تنصیبات پر حملوں کے دوران ہلاک ہو گئے

  • 2 hours ago
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

  • a day ago
 پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی،عطا تارڑ

 پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی،عطا تارڑ

  • 4 hours ago
صدر زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کے واقعےکی شدید مذمت

صدر زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کے واقعےکی شدید مذمت

  • 5 hours ago
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

  • a day ago
راوں سال ملک بھر میں ٰخسرے 71 افراد جاں بحق،وزارت ِ صحت

راوں سال ملک بھر میں ٰخسرے 71 افراد جاں بحق،وزارت ِ صحت

  • 2 hours ago
دورہ عمان مکمل کرنے کے بعد عباس عراقچی دوبارہ پاکستان پہنچ گئے

دورہ عمان مکمل کرنے کے بعد عباس عراقچی دوبارہ پاکستان پہنچ گئے

  • 30 minutes ago
حیدر آباد نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، لاہور قلندر باہر

حیدر آباد نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، لاہور قلندر باہر

  • an hour ago
Advertisement