Advertisement

عراقچی کی وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا

چین کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے، خطہ نازک موڑ سے گزر رہا ہے،چینی وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 6th 2026, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عراقچی کی  وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا

بیجنگ:ایران کےوزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیجنگ میںچینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ چین کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی ہم منصب وانگ یی سے بیجنگ میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، علاقائی و عالمی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے، خطہ نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان براہ راست ملاقات ضروری ہے۔

دوسری جانب ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کرے گا، چین کے مضبوط مؤقف کی قدر کرتے ہیں، چین ایران کا قریبی دوست ہے، موجودہ حالات میں ہمارا تعاون مزید مضوبط ہوگا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جنگ کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مذاکرات میں جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

خیال رہے ایرانی وزیر خارجہ چینی حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، عباس عراقچی امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین سے ایک ہفتہ قبل چین پہنچے ہیں۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 18 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 21 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 دن قبل
Advertisement