ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا چھٹا اور سلمان آغا کا دسواں نمبر ہے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر آگئے۔تنزید حسن 14 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے
ون ڈے بولرز رینکنگ:
ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور پاکستان کے ابرار احمد ایک ایک درجہ بہتری کے بعددسویں اور گیارہویں نمبر پر آگئے۔
بنگلادیش کے ارشاد حسین 10 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ:
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبرپر موجود ہیں۔
زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، جب کہ بنگلا دیش کے مہدی حسن میرازدو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
راشد خان دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago



