الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اب آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت سینیٹ کا رکن رہنے کے اہل نہیں رہے۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین اہم رہنماؤں کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کرنے کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری، قومی اسمبلی کے رکن محمد احمد چٹھہ اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اب آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت سینیٹ کا رکن رہنے کے اہل نہیں رہے۔
اسی طرح، الیکشن کمیشن نے ایم این اے احمد چٹھہ (حلقہ این اے 66 وزیرآباد) اور ایم پی اے احمد خان بھچر (حلقہ پی پی 87 میانوالی) کی بھی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ تینوں رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مختلف مقدمات میں مجرم قرار دے کر 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- an hour ago

چونسا کے بعد کس کا نمبر؟ آموں کی سیاست کے رنگ
- 4 hours ago

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 2 hours ago

بھارت میں انسانی درندگی عروج پر، بے ہوش خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 hours ago

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 hours ago

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 3 hours ago

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 2 hours ago

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 4 hours ago
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 2 hours ago

چینی بحران: پی اے سی کی جانب سے ایف بی آر سے شوگر ملز مالکان کے نام طلب
- 4 hours ago

شراب و اسلحہ برآمد گی کیس: عدالت نے وزیر اعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخ کر دئیے
- 5 hours ago