Advertisement
تفریح

فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا

پنجابیوں کا کلچر، زبان اور روایات سب ایک جیسا ہےچاہے وہ سرحد کے اس طرف ہوں یا اُس طرف، بھارتی پنجابی وزیراعلیٰ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jul 28th 2025, 1:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا

 ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘  کی حمایت میں سامنے آگئے ۔

انہوں نے سکھوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے رویے کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسمبلی میں تقریر کے دوران انہوں نے دلجیت  کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دلجیت کی فلم کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے پہلے ہوچکی تھی ۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی اس کے بعد ہوئی ، ایسے میں فلم پر اس وجہ سے پابندی لگانا کہ اس میں پاکستانی ادکارہ بھی شامل ہیں ، بے بنیاد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابیوں کا کلچر، زبان اور روایات چاہے وہ سرحد کے اس طرف ہوں یا اُس طرف، ایک جیسا ہے۔ وہ بھی پنجابی بولتے ہیں ہم بھی پنجابی بولتے ہیںلیکن آپ کہتے ہیں کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم یہاں ریلیز نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے ریاستی اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ انہیں ’غدار‘ کہتے ہیں، کبھی ’سردار‘ اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے 2015 کے پاکستان دورے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان جا سکتے ہیں لیکن ہم نہیں؟

بھگونت مان نے  کہاکہ پنجاب کے باشندوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہےکبھی کہا جاتا ہے کہ اب پاکستان سے لڑوپھر کہا جاتا ہے کہ اب پاکستان کے ساتھ ٹھیک ہو جاؤ۔ وہ پورے بھارت کو بتانا چاہتے ہیں، کہ پنجاب اور ہریانہ کے بغیر آپ روٹی نہیں کھا سکتے۔ ملک کی 70 فیصد غذا پنجاب میں ہی پیدا ہوتی ہے۔

 واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3 پر بھارت میں پابندی عائد ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ فلم ریلیز کردی گئی ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکام نے متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگادی تھی۔

Advertisement
اسرائیل  غزہ کا محاصرہ ختم کرکے  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین

  • ایک گھنٹہ قبل
شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

  • 6 گھنٹے قبل
کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ  میں مسئلہ جموں و کشمیر پر  فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ جموں و کشمیر پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ

  • 5 گھنٹے قبل
جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل

جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل

  • 3 گھنٹے قبل
امریکی صدر کی مودی کو   بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی

امریکی صدر کی مودی کو بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی

  • 6 گھنٹے قبل
لاس اینجلس اولمپکس ،  کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید

لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید

  • 3 گھنٹے قبل
عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • 4 گھنٹے قبل
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری

  • 2 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
لیجنڈ لیگ، گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکاری   بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا

لیجنڈ لیگ، گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکاری  بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement