پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں مہنگائی بڑھے گی وہیں ڈرامہ انڈسٹری پر بھی اثر پڑے گا،فنکار برادری
حکومت ایسی پالیسی اپنائے جس سے غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ نہ پڑے، فنکار برادری


لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور کمی کے بعد فنکار برادری کے بھی مطالبات سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فنکار برادری کا کہنا تھا کہ حکومت ایسی پالیسی اپنائے جس سے غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ نہ پڑے۔ سینئر ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضاف ہو گا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے جو کمی کی ہے وہ خوش آئند ہے، امید ہے حکومت غریب عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالے گی۔
اداکار قیصر پیا نے کہا کہ لگتا ہے اب گاڑیوں کی بجائے موٹر سائیکلوں سے کام چلانا پڑے گا کیونکہ اتنا مہنگا پٹرول اب برداشت سے باہر ہے۔
اداکارہ وجہیہ علی ، نازلی نور اور امروزیہ خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں مہنگائی بڑھے گی وہیں ڈرامہ انڈسٹری پر بھی اثر پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ دیکھنے والا اب سوچ سمجھ کر ہی آئے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسی ایسی اپنائے گی جس سے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے،موجودہ دور میں کفایت شعاری سے کام لینا ہو گا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 hours ago





