Advertisement
پاکستان

ایران امریکا مذاکرات: حکومت کا غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت کا اعلان

اسلام آباد ٹاکس کے لیے آنے والے افراد کو آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا، اس حوالے سے متعلقہ ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کردی گئی ہے ،وزارت داخلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 10th 2026, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران امریکا مذاکرات: حکومت کا غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایران امریکا مذاکرات کے لیے آنے والے غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر لکھا ہے کہ پاکستان میں امیگریشن حکام انہیں آمد پر ویزا جاری کریں گے،اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں آنے والے تمام وفود اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام فضائی کمپنیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس 2026ء کے شرکاء کے لیے خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا جس کے تحت تمام متعلقہ ایئر لائنز کو شرکاء کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزرات داخلہ کے مطابق اسلام آباد ٹاکس کے لیے آنے والے افراد کو آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا، اس حوالے سے متعلقہ ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کردی گئی ہے جس پر شرکاء کو فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ، دفاع اور ایئر لائنز کو باضابطہ مراسلہ جاری کر کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 10 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 19 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 19 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement