نائب صدرطویل عرصے سے بیرون ملک فوجی مداخلت کے ناقد رہے ہیں اور کھلی جنگ میں امریکی افواج کی شمولیت کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں

.jpg&w=3840&q=75)
واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو اسلام آباد مذاکرات کیلئے روانہ کرنے سے ایران کے خلاف جاری جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس کو ٹرمپ کے قریبی حلقے میں ایران جنگ کے حوالے سے نسبتاً محتاط آواز سمجھا جاتا ہے۔ وہ طویل عرصے سے بیرون ملک فوجی مداخلت کے ناقد رہے ہیں اور کھلی جنگ میں امریکی افواج کی شمولیت کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
ان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جنگ بندی کمزور دکھائی دے رہی ہے اور اس کے ٹوٹنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ایران کے مطالبات اور امریکا و اس کے اتحادی اسرائیل کے مؤقف کے درمیان خلیج کو ماہرین ناقابلِ مفاہمت قرار دے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر بھی نائب صدر کے ہمراہ ہوں گے۔
دونوں شخصیات اس سے قبل ایرانی حکام کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے تین ادوار میں شریک رہ چکی ہیں، جن کا مقصد ایران کے جوہری اور بیلسٹک پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں اس کے حمایت یافتہ گروپوں سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا تھا۔
خیا ل رہے کہ یہ مذاکرات 28 فروری کو ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے پس منظر میں ہو رہے ہیں، جس کے بعد امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ کارروائیاں کی تھیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago





