پاکستان امن پسند ملک ہے ،دنیا بھر کا سکھ پاکستان آنا چاہتا ہے، پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے،یاتری ہرجیت سنگھ


لاہور:وساکھی میلہ میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ یاتری بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے پر پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا اور واہگہ چیک پوسٹ پرایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک ناصر مشتاق نے یاتریوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور بھی موجود تھے، سردار ستونت سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ، ستونت کور و دیگر کمیٹی ممبران بھی استقبال کرنے والوں میں شامل ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پرپاکستان سنگھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان گورو نانک کی پاک دھرتی ہے، بھارت کے مختلف علاقوں سے یاترا کے لئے آنے والوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود 28سو سے زائد لوگوں کو ویزا جاری کرنا معمولی نہیں ہے، پاکستان سکھوں کا دوسرا نہیں پہلا گھر ہے، یاترا کے لئے جب آپ کا دل کریں آسکتے ہیں پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔
گفتگو کے دوران سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمشہ امن کا حامی رہا ہے، پاک بھارت جنگ کے دوران بھی سکھوں کے لئے دروازے کھولے رکھے، پاکستان دشمن قوتیں بھی پاکستان کی امن کی کوشش سراہ رہی ہیں۔
یاتری جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،دنیا بھر کا سکھ پاکستان آنا چاہتا ہے، پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے،جبکہ سردار چنٹوک سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے 2840 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کئے، حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، ہمیں باڈر بند ہونے کے باوجود اجازت دی گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک ناصر مشتاق نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام ،لنگر، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولیات فراہم کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اتر پردیش، دہلی و دیگر بھارتی ریاستوں سے یاتری پاکستان پہنچے ہیں، واہگ بارڈر پر کسٹم چیکنگ اور امیگریشن کے بعد یاتریوں کی پنڈال میں چائے اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔
یاتریوں کو بسوں کے 3 مختلف قافلوں کی صورت میں گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ لے جایا جائے گا، پہلا قافلہ سخت سکیورٹی میں ننکانہ صاحب کے لیے روانہ کر دیا گیا،جبکہ وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب میں ہو گی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل


