جنگ کے شعلے دو ہفتوں کیلئےماند کیے،اللہ نے چاہا تو ہمیشہ کیلئے بُجھ جائیں گے،یہ ملکی تاریخ کا روشن لمحہ ہے،وزیر اعظم
پاکستان کی درخواست قبول کرنے پر ایرانی اورامریکی قیادت کے مشکور ہیں، آج دنیا پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، شہباز شریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہےکہ پاکستان نے مشرق وسطی میں جنگ کےشعلوں کو ماند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،یہ ملکی تاریخ کا ایک روشن لمحہ ہے ،پاکستان کو حاصل ہونیوالی عزت وتکریم صدیوں میں کسی ملک کو ملتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ میں جنگ بندی کرانے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر وفاقی کابینہ کے ارکان نے اجلاس کے آغاز پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان نے تالیاں بجا کر شہبازشریف کا خیرمقدم کیا۔
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ دُنیا بھر کے تمام میڈیا چینلز نے امن کی راہ ہموارکرنےمیں پاکستان کےکردارکوسراہا، چالیس سال میں سول وعسکری قیادت میں ایسی بےمثال ہم آہنگی نہیں دیکھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی کی بدولت پاکستان نے ایک اہم سنگ میل طے کیا ، دنیا میں امن پسند ملک کے طور پر پاکستان کا تشخص ابھرا ہے پوری قوم مباکباد کی مستحق ہے،جامع اور کامیاب حکمت عملی کی بدولت پاکستان فریقین کو مذاکرات کی میزپر لانے میں کامیاب ہوا۔
دوران اجلاس وزیراعظم محمد شبہاز شریف نے جنگ بندی میں آما دگی کے اظہا رپر امریکی اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعے کو اسلام آباد مذاکرات کےلیے وفود کو خوش آمدید کہتے ہیں امید ہے یہ مذاکرات مستقل اور پائیدار امن کی راہ کو ہموار کریں گے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کا جتنا بھی شکرادا کرے کم ہے، فیلڈ مارشل اس حوالے سے کئی راتیں جاگتے رہے جب کہ کابینہ اجلاس میں اراکین نے ڈیسک بجا کر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی گئی، ایران اور امریکا کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی درخواست قبول کرنے پر ایرانی اورامریکی قیادت کے مشکور ہیں، آج دنیا پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، یہ عزت کسی ایک فرد نہیں پوری قوم کی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے امن کاوشوں میں بھرپور تعاون کیا، سعودی عرب، قطر، عمان، کویت، ترکیہ، انڈونیشیا، مصر، آذربائیجان، یواے ای کا شکرگزار ہوں، تمام دوست ملکوں نےامن کاوشوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلکس پر ہونےوالے حملے کی مذمت کی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور اُن کی ٹیم نےانتھک محنت کی،آج کا پاکستان بدلا ہوا پاکستان ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ قیامت خیز مہنگائی کےطوفان کے آگے بند باندھا،جبکہ ہمارےہمسایہ ممالک میں لمبی قطاریں لگ چکی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ 129ارب روپے فراہم کرکے توانائی کی قیمتوں کومستحکم رکھتے ہوئے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچا یا ۔
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- ایک دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- ایک دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- ایک گھنٹہ قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- ایک دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل


