لبنان پر جاری حملے نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ جاری جنگ بندی مذاکرات کو بھی بے معنی بنا سکتے ہیں، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا،صدر پزشکیان

.webp&w=3840&q=75)
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سیز فائر کے باوجود بھی لبنان پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ اقدامات خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمسعود پزشکیان نے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر جاری حملے نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ جاری جنگ بندی مذاکرات کو بھی بے معنی بنا سکتے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
اجتماع سے خطاب میں مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ یہ حملے دھوکا دہی کی علامت ہیں اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض فریقین ممکنہ معاہدوں کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔
دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago





