پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی،خطے میں کشیدگی میں کمی متوقع ہے،ٹرمپ


اسلام آباد: پاکستان کی مؤثر اور کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات آج شروع ہوں گے اور ان مذاکرات کا اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار سٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔
جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کریں گے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی، خطے میں کشیدگی میں کمی متوقع ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کرے گا۔
علاوہ ازاںایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے جنگ بندی میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی فعال شرکت کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاریاں ہو رہی ہیں، مہمانوں کی آمد شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی پر آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے، نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں مذاکرات کی کامیابی اور خطے میں مستقل امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
مذکرات میں شرکت کیلئے حکومت نے غیر ملکی صحافیوں اور مندوبین کے لیے اسلام آباد پہنچنے پر ویزا دینے کی سہولت کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں فضائی کمپنیوں کو بورڈنگ کے لیے بھی کہا ہے۔
امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے،محسن نقوی
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔
غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے، ریڈ زون کو مکمل سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے آنے والے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago


