شکار پور : ریلوے ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔


شکار پور: صوبہ سندھ کے شہر شکار پور سے کچھ فاصلے پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ڈی ٹی اوریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی ، سلطان پور کے قریب ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی روانگی معطل ہو گئی ہے۔
دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی میں 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے حکم دیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دھماکا ریاست کے خلاف کارروائی ہے، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 9 گھنٹے قبل

برطانیہ فلسطین کو مشروط طور پر ریاست تسلیم کرنے پر راضی، ستمبر میں فیصلہ متوقع
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا ، مسافروں کیلئے نئی سہولتیں فراہم
- 5 گھنٹے قبل

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم 30 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 7 گھنٹے قبل

پہلگام ، رافیل اور آپریشن مہادیو پر اپوزیشن کی تابڑ توڑ حملوں سے بی جے پی حکومت کی بولتی بند
- 3 گھنٹے قبل

حکومت پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل