Advertisement

اسرائیل: تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی،معتدد کی حالت تشویشناک

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا،جبکہ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jul 24th 2025, 8:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل: تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی،معتدد کی حالت تشویشناک

تل ابیب : اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوری جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں۔ جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے،جن کو کو فوری طور پر ہیلیل یافے میڈیکل سینٹر، ہادیرہ، اور لینیادو اسپتال، نتانیا منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے علاقے بیت لید میں کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار کو تحویل میں لے لیا گیا اور کار سوار کی تلاش تاحال جاری ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا،جبکہ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Advertisement
ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات کی پروقار تقریب، افسران و جوانوں کو تمغوں سے نوازا گیا 

  • 20 گھنٹے قبل
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

  • 21 گھنٹے قبل
لاہور میں ویب کون 2026  کا انعقاد:ورک پلیس پر صنفی عدم مساوات اور خواتین کی قیادت پرزور

  • 18 گھنٹے قبل
مجھے سابق پولیس افسر شوہر نے اپنے منشیات فروش گینگ کا حصہ بنایا،گرفتار پنکی کا بیان

معروف ادیب اورمشہور کٹھ پتلی شو انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

  • ایک دن قبل
ایس او پیز کی خلاف ورزی: 7 اداکاراؤں اور ایک اداکار پر پنجاب بھر میں کام کرنے پر پابندی عائد

ایس او پیز کی خلاف ورزی: 7 اداکاراؤں اور ایک اداکار پر پنجاب بھر میں کام کرنے پر پابندی عائد

  • 20 گھنٹے قبل
 ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ

 ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ

  • ایک دن قبل
نامور شاعر ایس ایم صادق کو گراں قدر ادبی خدمات پر صدارتی اعزاز سے نواز دیا گیا

نامور شاعر ایس ایم صادق کو گراں قدر ادبی خدمات پر صدارتی اعزاز سے نواز دیا گیا

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک اسکا دفاعی اثاثہ رہے گا،شہباز شریف

پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک اسکا دفاعی اثاثہ رہے گا،شہباز شریف

  • ایک دن قبل
معروف مصنفہ، اور دانشور ڈاکٹر صائمہ شہزادی کی نئی کتاب "سلطنتِ عثمانیہ کا عروج و زوال" شائع کر دی گئی

آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement