Advertisement

ٹرمپ کی چینی صدر سے ملاقات، تجارت ،دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

تائیوان کا مسئلہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں سب سے اہم مسئلہ ہے۔ تائیوان کی آزادی اور امن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، چینی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر May 14th 2026, 3:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کی چینی صدر سے ملاقات، تجارت ،دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

بیجنگ:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے، جس میں ،تجارت، دو طرفہ تعلقات باہمی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی احترام اور پر امن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔ امریکی وفد کو چین میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اورامریکہ دو بڑی طاقتیں ہیں، عالمی استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ عالمی امن اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کی تاریخی ذمہ داری ہے۔پوری دنیا کی نظریں اس وقت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات پر ہیں۔اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔

شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں سب سے اہم مسئلہ ہے۔ تائیوان کی آزادی اور امن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔۔تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں، تائیوان کے مسئلے کو درست طریقے سے نہ سنبھالا گیا تو دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے امریکی کمپنیوں کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے لیے چین کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی ترقی میں امریکی کمپنیوں کا بہت زیادہ کردار ہے اور اس سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوا۔ بیجنگ باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے امریکہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

چینی صدرنے ٹرمپ سے کہا کہ دنیا اس وقت ایران تنازع اور عالمی سپلائی چین کے سنگین چیلنجز سے گزر رہی ہے۔ اس وقت دنیا میں تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں ۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات سے زیادہ مشترکہ مفادات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے مستحکم دوطرفہ تعلقات پوری دنیا کے لیے فائدے مند ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکہ دونوں تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تصادم سے نقصان ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہئے۔شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کامیاب اور خوشحال ہونے میں مدد کرنی چاہئے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا چاہئے۔

دوسری جانب اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ آج صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا باعث اعزاز ہے، اور آپ کا دوست ہونا اعزاز کی بات ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس دورے پر دنیا کے بہترین کاروباری رہنماؤں کو ساتھ لائے ہیں، بعض لوگوں نے اس ملاقات کو اب تک کی سب سے بڑی سمٹ قرار دیا ہے، اور وہ اس اجلاس کے منتظر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شاندار رہے ہیں، تاریخی سربراہی ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان آنے والی کئی دہائیوں تک بہترین اور مضبوط تعلقات قائم رہیں گے۔

ٹرمپ نےکہا کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، اور جب بھی مشکلات آئیں ہم نے مل کر انہیں حل کیا، میں آپ کو کال کرتا تھا اور آپ مجھے کال کرتے تھے، لوگ نہیں جانتے کہ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا، ہم نے جلدی حل کر لیا، میں ہر ایک سے یہی کہتا ہوں کہ چینی صدر عظیم رہنما ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں،امریکی صدر کے وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں، ٹیسلا کے بانی ایلون مسک، این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ وفد کا حصہ ہیں، ایپل کے سی ای او ٹم کک، بلیک راک سی ای او لیری فنک اور دیگر بھی وفد میں شامل ہیں۔

Advertisement
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 دن قبل
Advertisement