غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں،جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، ایرانی وزارت خارجہ
جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران نے امریکا کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ پیشکش کی ہے، اسماعیل بقائی


تہران:ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا، تاہم جہاں سفارت کاری کا موقع ہوگا وہاں اسے بھی استعمال کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری کے بھی اپنے کچھ اصول ہوتے ہیں، ایران ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا غیر معقول مطالبات جاری رکھے ہوئے ہے، ایران نے امریکی صدر کی تجویز پر اپنا جواب گزشتہ روز پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا تھا، امریکی تجویز پر ایرانی جواب متوازن ہے۔
اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان پیشہ ورانہ انداز میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، تاہم خطے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی تجاویز کا جواب دیا، چین کو آگاہ کر دیا کہ امریکی اقدامات سے عدم استحکام پیدا ہو گا، امریکی اقدامات سے خطے میں سلامتی سے متعلق مسائل پیدا ہوں گے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران نے امریکا کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ پیشکش کی ہے، ایران نے جنگ کے خاتمے، پابندیوں کے خاتمے اور سمندری راستوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کو غیر قانونی طور پر امریکی دباؤ کے باعث منجمد کیا گیا ہے، تاہم ایرانی منجمد اثاثوں سے پابندیاں ہٹانا بھی مطالبات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں مداخلت سے گریز کریں، تاہم یورپی ممالک امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کا شکار نہ ہوں، جنگ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی ہے۔
ترجما ن اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز یا خلیج فارس میں کسی بھی مداخلت سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں یورپی مداخلت سے توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا تھا کہ میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago





