گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہےجو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے، ایف آئی اے


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ماشکیل بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔
کارروائی ایف آئی اے نے فرنٹیئر کور حکام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی، جس دوران مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ملزمان کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ تمام گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کی بیخ کنی کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرحدی علاقوں میں کڑی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- 34 منٹ قبل

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی
- 3 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- 40 منٹ قبل

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ، 45 ہزار سے زائد افراد شریک
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 5 گھنٹے قبل

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل














