نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ ’’اگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ پیش کرنے کو نہیں ہے ۔


لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے لاہور زون نے علیمہ خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر دفتر گلبرگ-II، لاہور میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیاہے کہ طلبی کا مقصد ان سے ان کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرنا ہے، یہ کارروائی انکوائری نمبر 2531/25 مورخہ 27 مئی 2025 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، علیمہ خان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔
این سی سی آئی اے نے نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ ’’اگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ پیش کرنے کو نہیں ہے اور عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اور اس کی صورت میں انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت ادارہ ہے، طلبی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں علیمہ خان کے خلاف دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 10 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 11 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 7 گھنٹے قبل

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل